ابنا: ملیشیامیں خلاقیت اورٹیکنالوجی کاتیئسواں مقابلہ اورنمائش سترہ سےانیس مئی تک کولالامپورمیں منعقد ہوئی تھی ۔اس ایرانی موجد نے پیرکوارناکوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ میں نے اس مقابلےمیں نینو اینٹی کریک آسفالت کاپروجیکٹ پیش کرکےآئی ٹیکس کی جانب سے سن دوہزاربارہ کےسب سے بڑے مو جد کا انعام جیتا ہےملیشیامیں ہونےوالی آ ئی ٹیکس کی اس نمائش میں امریکہ ،روس ، جنوبی کوریا ، چین ، تایوان ، ہنگری ، اٹلی ، جرمنی اورایران کےآٹھ سوموجدوں نےحصہ لیاتھا ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے نینوٹیکنالوجی، بائیوٹیکنالوجی، میکینیکل،زراعت، کار، سیکورٹی، کنکریٹ اورمیٹیریل، میڈیکل پلانٹ اورانوائرمنٹ کےشعبوں میں اپنےپینتیس موجدوں کوبیس سال سےکم اورزیادہ عمر کےدوگروہوں میں تقسیمکیاجس نے گیارہ گولڈمیڈل، سات چاندی اورچھ تانبے کےمیڈل حاصل کئے.
......../169